نپولین کی بیگم کے زیورات 7لاکھ 60ہزار ڈالر میں نیلام کر دئیے گئے

لندن (پاک ترک نیوز)فرانس کے فوجی ڈکٹیٹر نپولین بوناپارٹ کی فرانسیسی شاہی گھرانے سے تعلق رکھنے والی پہلی بیگم شہزادی جوزفین کے زیورات کے دو سیٹ 7لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیئے گئے ۔

گذشتہ روز یہاں ساؤتھ ایبے نیلام گھر کی "خزانے برائے فروخت” کے نام سےمنعقدہ نیلامی میں زیورات کے یہ دو سیٹ بھی شامل تھےجن میں سے بڑا سیٹ جڑاؤ تاج، بندوں، بیلٹ اور بالوں میں لگائے جانےوالے کنگے پر مشتمل تھا ۔

اس سیٹ کی قیمت کا تخمینہ 2سے 3لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا مگر یہ نیلامی میں 4لاکھ50ہزار600ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ دوسرا اور چھوٹا سیٹ جو ایک بیلٹ ،بنوں اور کنگے پر مشتمل تھا دو لاکھ 26 ہزار ڈالرمیں فروخت ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More