نیا روسی بمبار طیارہ ’’وائٹ سوان ‘‘دسمبر میں تجرباتی پروازیں شروع کرے گا

ماسکو (پاک ترک نیوز)مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی اور سٹریٹجک میزائیلوں سے لیس ٹوپولو ٹی یو۔160ایم طیارہ جسے وائٹ سوان کا عرفی نام دیا گیاہے۔ اب تجرباتی پروازوں کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ دسمبر کے شروع میں ہو جائے گا۔
پیر کے روزخبر رساں ادارے تاس سے بات چیت میں وائٹ سوان کوبنانے والی کمپنی قازن ایوی ایشن انڑپرائزکے ذرائع نے بتایا ہے کہ جدید بمبار کمپنی کے رن وے سے ملحق ایک ہینگر میں تیل سےبھرے ٹینک کے ساتھ کھڑا ہے ۔اور جیسے ہی اسکی تجرباتی پروازوں حکومتی اجازت موصول ہوگی تو یہ روسی فضائیہ کے تجرباتی پروازوں کے ماہر پائلٹوں کے سپرد کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ٹی یو۔ 160 ایم کی پہلی اڑان کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیدارں نے شرکت کرنا ہے اس لئے طیارے کی پہلی تجرباتی پرواز کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔جدید روسی بمبارجوہری ہتھیاروں سمیت جدید ترین میزائلوں سے لیس ہونے کے ساتھ سٹیٹ آف کی آرٹ ٹیکنالوجی لوازلات سے بھی لیس ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More