نیا سال ترکی میں ترقی کا سال ثابت ہو گا ،صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نیا ہر سال ترکی میں ہر شعبے ترقی کا سال ہو گا ۔
ترک صدر نے ایلازی کھومر خان پُل اور ٹنل کی افتتاحی تقریب میں استنبول سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کی۔
کھومر خان پل کے اپنے گروپ میں دنیا کے چوتھے بڑے منصوبے کا عنوان حاصل کرنے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ اس پل کی ڈیزائننگ اور تعمیر میں سو فیصد مقامی وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے جو کہ ہمارے ملک کی انجنئیرنگ قابلیت اور طاقت کی ایک علامت بنے گا۔ یہ پل نہ صرف ایلازی اور ملاتیا شہروں کو ایک دوسرے سے ملا ئے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے مشرق۔مغرب اور شمال۔ جنوب مواصلات محور کے اہم ترین عناصر میں سے ایک کو تشکیل دیتا ہے۔
جناب ِ صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک سے خریدی گئی ویکسین پر عمل درآمد کے آغاز کے ساتھ وبا کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم دہلیز کو پار کرلیں گے۔ہم سال 2021 کو ہر میدان میں ترقی کرتے ہوئے پروان چڑھانے کے خواہاں ہیں۔ جس کے لیے وسیع پیمانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کو اسیر بنانے والے کورونا وائرس کے باوجود سال 2020 میں بھی ہم نے خدمات کے شعبے میں کسی قسم کی رعایت سے کام نہیں لیا، ہم نے ترک قوم کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی روزی اور کھانے پینے کا تحفظ کرنے کے لیے تمام تر سرکاری امکانات کو بروئے کار لایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More