اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ۔ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 22 ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ۔ سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،،برازیل، زمبابوے کینیا، تنزانیہ، روانڈا، موزمبیق سمیت 22 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کردی ۔ این او سی کے بغیر کرونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔ ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ،نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔
کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کردی گئی ۔کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان ،سعودی عرب ،سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ۔
کٹیگری بی مالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
سابقہ پوسٹ