نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیدیا

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیدیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کانوائے نے 36جبکہ چیمپمین نے 32اور کپتان کین ولیمسن نے 31رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین جبکہ محمد وسیم اور محمد نو از نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More