نیوزی لینڈ کا بھی روس کیخلاف پابندیوں کا اعلان

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈنے بھی روس کیخلاف پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے روس کے طیاروں کو نیوزی لینڈ کی فضائی حدود یا پانیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔100 ارب پتی روس تاجروں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔
جیسنڈا آرڈرن کے مطابق روسی کشتیوں، بحری جہازوں اورطیارے نیوزی لینڈ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔
دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی جنگ جاری ہے، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راونڈ آج ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More