اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ایک بار مہنگائی کا طوفان آگیا ۔ نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5روپے94پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔
پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی تین روپے کلو قیمت بڑھادی گئی جبکہ کوکنگ آئل درجہ اؤل اور گھی کی قیمتیں 19 روپے تک بڑھادی گئی ہیں ۔ درجہ دوئم کوکنگ آئل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا ۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران وزیراعظم عمران خا ن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرول دس روپے اور بجلی پانچ روپے سستی کرنے کااعلان کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ بجٹ تک ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ