نیپرا کا عید سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا کا عید سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا ، بجلی 2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
بجلی کے بلوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے سے بجلی صارفین کو 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت کے باعث 34 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔ بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More