واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

مینلوپارک (پارک ترک نیوز) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ۔اب صارفین اپنا آڈیو پیغام بھیجنے سے پہلے سن سکیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق معروف ایپ واٹس ایپ نے بالخصوص ایشیائی صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔
آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر یہ آپشن پیش کیا ہے۔ بھارت میں لاتعداد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی اکثریت لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے۔
معروف ایپ واٹس ایپ نے اس سلسلہ میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بطورِ خاص حوالہ بھی دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More