وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آج امریکہ پہنچیں گے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج (پیرکو) لندن سے امریکہ پہنچیں گے۔ جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچیں گے۔
نیویارک میں موجودگی کے دوران وزیراعظم کی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی ۔ 20
ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے ۔ 20 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں سے ملاقات ہوگی ۔
20 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر اور سپین کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہو گی ۔ وزیراعظم شہباز شریف گلوبل فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔
‘گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ کا اہتمام سینیگال اور افریقی یونین کے صدر نے کیا ہے ۔ 21 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات ہوگی ۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی دوطرفہ ملاقات ہوگی ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی ۔ 21ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے ملاقات ہوگی ۔ 22 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ان کے دفتر میں ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ، جاپان کے وزیراعظم فیومیو کاشیڈا، لیگزمبرگ کے وزیراعظم زیوئیر بیٹل سے ملاقاتیں ہوں گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیاء کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقات ہو گی ۔ 23 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات ہو گی ۔ وزیراعظم دورے کے دوران ممتاز امریکی اخبار اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More