اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے ۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیراعظم براہ راست ٹیلی کالز وصول کریں گے اور براہ عوام کے سوالات کا جواب دیں گے ۔
کل سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔
آج سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھول دی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو موجودہ سیاسی صورت حال کے دو بار موخر کی جاچکی ہے ۔