وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ۔ وزیراعظم سے جنرل ندیم رضا کی ملاقات وزیر آعظم ہاؤس میں ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزیدمضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جائنٹ چیف آف اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی تھی، صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا، اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More