لندن (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز اور نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈالر لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نامزد وزیر خزانہ لندن سے پاکستان آنے کیلئے روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف مکمل پولیس پروٹوکول میں سلیمان شہباز کی رہائش گاہ سے لوٹن ائیرپورٹ جانے کیلئے نکلے۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد ہفتہ کو لندن پہنچے تھے، انہوں نے لندن قیام کے دوران نواز شریف سے دو اہم ملاقاتیں کیں، نوازشریف، شہباز شریف اور دیگر پارٹی قیادت کی گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے نواز شریف کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا تھا۔
اسحاق ڈار بھی لندن میں اپنے گھر سے پاکستان جانے روانہ ہوئے ، پاکستان جانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
ؤ پارٹی قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا، اسحاق ڈار نے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشت بک کرائی ہوئی تھی، اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینٹ اور وزیر خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے۔
اسحق ڈار پانچ برس سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے تھے، گزشتہ روز لندن میں اعلی لیگی قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی پیش کیا تھا، معاشی جادوگر کہلانے والے اسحاق ڈار کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا روز اوّل سے موقف تھا کہ ان خلاف مقدمات سیاسی ہیں، اسحاق ڈار اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ائر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں، اسحاق ڈار پاکستان ہائی کمشن کے عملے اور گاڑیوں کے ہمراہ لوٹن ائر پورٹ روانہ ہوئے، جہاں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔