وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر آج کراچی جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے ۔ وہ دورہ کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے ۔
وزیراعظم شہبار شریف گورنر ہاؤس کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بیٹھک لگائیں گے۔ وزیراعظم کراچی دورے پر پارٹی رہنما اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف دوپہر دو بجے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اس حوالے سے اہم اجلاس بہادرآباد مرکز میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کی۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More