وزیراعظم شہباز شریف نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔

اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے مریض سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی ا 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More