وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز پر فوری رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز پر نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More