اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھ پولیس شہدا کو خراج عقیدت ،مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ۔
پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہےخیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین