وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس منصوبے کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا دورہ ،انہوں نے 4 سال سے التوا کے شکار منصوبے کا جائزہ لیا۔
دروہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ہفتہ کے روز بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، میٹرو بس میں سامان رکھنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے، 16 بلین خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبہ طویل عرصے سے التوا کا شکار کیوں رہا ؟ میٹرو منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر منصوبے کے لیے15 بسیں مہیا کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک سٹیشن ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More