وزیراعظم شہباز شریف آج ترکی جائیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبا ز شریف آج 3روزہ دورے پر ترکی جائیں گے ۔دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطحی وفد بھی ترکی جائے گا۔
دورے کے دوران ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More