وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر ترک صدر اردوان اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 99ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب اردوان اور عوام کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ترکی کے 99 ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر ترکیہ کے صدر اردوان اور عوام کو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غازی مصطفی کمال اتاترک کی قیادت میں آزادی کے لیے ترک عوام کی بہادرانہ جدوجہد تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More