وزیراعظم شہباز شریف کی عمرہ ادائیگی ، ملکی خوشحالی و سلامتی کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔وزیراعظم نے حجر اسود کو بوسہ دیا ۔ ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، حجر اسود کو بو سہ دیا، ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ریاض سے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More