وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی موخر

 

لندن (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی موخر ہو گئی ۔ وزیراعظم نے رات کو لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ وزیراعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کل متوقع ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں نوازشریف سے تین دن میں چار ملاقاتیں کیں۔ ملکی صورتحال پر صلاح مشورے کیے گئے۔پاکستان میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے۔ شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کرلیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو، حالات اور نتائج کیسے بھی ہوں، وزیراعظم کسی ’’دباؤ‘‘کو قبول نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے کہا، جتھوں کی بات نہ پہلے مانی، نہ اب مانیں گے۔ ملک اس وقت مشکل میں ہے، دعا ہے سارے معاملات بہتر ہو جائیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More