وزیراعظم عمران خان ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور دیگر کیخلاف غداری کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری نے وزیراعظم عمران ،امریکی سفارتخانے ، ڈپٹی سپیکر ،اور وفاقی وزراکیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان، امریکی سفارتخانے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزرا فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی سازش کا الزام لگایا تھا، جواب دہندہ نمبر 1 اور 4 جواب دہندہ، نمبر 5 کے دفتر سے دھمکی آمیز خط کی انکوائری، تفتیش اور تصدیق کرنے کے پابند تھے، اسے بین الاقوامی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کی ضرورت تھی لیکن جواب دہندگان ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 2A، 4 کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جواب دہندہ نمبر 6 سے 10 نے پاکستان کی یکجہتی، سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، امریکا کے ساتھ غیر ملکی تعلقات کو ختم کر کے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس شکایت پر وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتخانہ، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے خلاف انکوائری شروع کرے، قانون کے مطابق اور شکایت ہائی ٹریزن ایکٹ وغیرہ کے تحت دائرہ اختیار رکھنے والی ٹرائل کورٹ کو بھیجی جائے اور جواب دہندگان نمبر 6 سے 10 کے خلاف سنگین غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More