وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے ۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ماسکو کا دورہ کریں گے ۔
روس یوکرین تنازعہ کے متعلق وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کر لیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ روس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کیلئے عظیم اور گیم چینجر قرار دیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More