وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔عمران خان چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں 5 وزرا ان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزرا سے وزراتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More