وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم کو جوابی خط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط تحریر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو جوابی خط میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ھمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاھتے ہیں ۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے ۔

خط میں کہا گیا کہ تعمیری اور نتیجہ خیزا مزاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواھشات کا اظہار کرتا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More