اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا فروری کے آخری ہفتے میں روس کے دورے پر جانے کاامکان ہے ۔ اس ضمن میں 23 ، 24 اور 25 فروری کی تاریخوں پر غور کیاجارہا ہے ۔ عمران خان 23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے ۔
پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر امریکاکو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک کے دو اعلیٰ ترین شخصیات واشنگٹن جانے کے لیے 16 فروری کی تاریخ طے کررہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اعلیٰ ترین شخصیات امریکی حکام کو روس کے فلیگ شپ گیس پائپ لائن منصوبے کی پاکستان کے لیے اہمیت سے آگاہ کریں گی کہ اب اس منصوبے کو ترمیم کرتے ہوئے بین الحکومتی معاہدے کی شکل دے دی گئی ہے ۔
پاکستان اور روس میں فلیگ شپ گیس پائپ لائن منصوبے پر عملی اقدامات کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس گیس پائپ لائن منصوبے کے ذریعے کراچی سے صوبہ سندھ کو صوبہ پنجاب سے ملایا جائے گااور درآمد شدہ مائع قدرتی گیس کو پنجاب کے صنعتی علاقوں تک لایا جائے گا۔