وزیراعلی پنجاب تبدیل ہوں گے؟ مشاورت شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی اور پنجاب میں تبدیلی  کی مشاورت شروع
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کو تبدیل کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ۔ نئے وزیراعلی کے انتخابات کیلئے کمیٹی بنا ددی۔
وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورہ پر موجود ہیں جہاں اہم فیصلےمتوقع ہیں، وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس بلالیا ہے۔
وزیراعظم کی گورنر سے ملاقات میں اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور پنجاب میں طرز حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس حوالے سے شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس وقت میدان جنگ اسلام آباد ہے۔ پارٹی قیادت کا تمام فوکس تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا کر اس مکرو گروہ اور ان کے بیرونی آقاؤں کا چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔
وزیراعلی کی تبدیلی یا نا تبدیلی کا اختیار وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے اور وہ جو اور جب مناسب سمجھیں گے فیصلہ کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More