وزیراعظم عمران خان کی روس کے گرینڈ مفتی سے ملاقات

ماسکو (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے روس کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ماسکو میں گرینڈ مسجد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور وفد کے دیگر اراکین بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے متعلق صدر پیوٹن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا نبی کریمﷺ کے ساتھ امہ کی محبت کے جذبے کا احترام لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم اور روس کے گرینڈ مفتی کے درمیان اسلاموفوبیا پر گفتگو بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کا تقاضہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ روس میں دو ہزار مساجد ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More