وزیراعظم نے مہنگے درآمدی تیل کی بجائے شمسی توانائی سے سستی بجلی بنانے کی منظوری دیدی

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگے درآمدی تیل کی بجائے شمسی توانائی سے سستی بجلی بنانے کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے پیدا کی جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلے پر عملدرآمد کی بھی منظوری دے دی۔


وزیر اعظم شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کی ہے، گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کےلیے سولر پاورسے بجلی دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More