اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ۔ لندن میں لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ وفد میں احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔سعد رفیق ، خواجہ آصف سمیت دیگر کابینہ کےارکان بھی وفد میں شامل ہیں۔ اہم بیٹھک میں معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260کے ذریعے 12 بج کر 40 منٹ پر لندن روانہ ہوئے ۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں۔
اعلی سطحی وفد نے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونے کے لیے چائینہ گیٹ استعمال کیا۔ روانگی کے موقع پر اے ایس ایف کی بھاری نفری اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات رہی۔