وزیراعظم کا ستمبر میں بھی 300یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

صحبت پور(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنہوں نے اگست کے بل ادا نہیں کیے انہیں لیٹ پیمنٹ چارجز سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے اور ریلیف سے 22 لاکھ لوگوں کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین افراد سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلز نہیں لیے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More