وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی۔حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، سیاسی کارکنوں کو کسی صورت سپریم کورٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔
صرف کیس سے متعلقہ وکلاء اور فریقین کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا ، قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More