وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ،لاہور ہائیکورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ آج محفوظ فیصلہ سنائے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب صاف اور شفاف کروانے ہیں تمام فریقین مشترکہ طور پر ووٹنگ کے لیے پریزائیڈنگ افسر مقرر کریں۔
درخواست حمزہ شہباز کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی تھی۔درخواست میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔
یاد رہے اس سے قبل عدالت نے فریقین کو آپس میں بیٹھ کرمعاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن دونوں فریقین کے کسی نتیجے پر نہ پہنچنے پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اب عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More