اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی آج سے ترکی کا تین روزہ دورہ کر رہےہیں ۔ وہ اناطولیہ سفارتی فورم میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ 17 سے 20 جون تک ترکی کا سرکاری دورہ کررہے ہیں ۔ جہاں وہ اناطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کریں گے ۔ وزیر خارجہ یہ دورہ ترک ہم منصب میولت چاوش اوگلو کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ ایشیا میں علاقائی تعاون کے فروغ پر پینل ڈسکشن میں حصہ لیں گے ۔ علاقائی تعاون کے فروغ پر پینل ڈسکشن میں دیگر علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ وزیرخارجہ خطے کی معاشی ، اقتصادی ترقی اور تعاون کو اجاگر کریں گے۔ اناطالیہ ڈپلومیسی فورم کی سائیڈلائنز پر اپنے ہم منصبوں اور کئی علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔