بیجنگ (پاک ترک نیوز)
ملک میں سیاسی بحران کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورہ چین پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
روانگی سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں خطے کے تمام ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریںگے اور افغانستان میں امن کی صورتحال ، اقتصادی ترقی اوردیگر منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ چین، روس عراق کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور انکا یہ دورہ انتہائی مصروفیت میں گزرے گا۔
اس کے علاوہ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام اقوام کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، جس کا مشاہدہ اسلامی ممالک کے تنظیم کے حالیہ اجلاس کےدوران کیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کیلئے افغانستان کے بارے میں علاقئی نقطہ نظرکی مکمل حمایت کرتا ہے۔
وزیر خارجہ 31مارچ کو وطن واپس آئیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس ستمبر میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کےفارمیٹ کا آغاز کیا تھا جس کی میزبانی پاکستان نے ستمبر 2021میں کی۔
سابقہ پوسٹ