وفاقی حکومت کے قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔
سٹیٹ بنک کے مطابق وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 26ہزار827 ارب10 کروڑ روپے ہو گئے جبکہ غیر ملکی قرضے14ہزار146ارب روپے سے بڑھ گئے۔
سٹیٹ بنک کی دستاویزات کے مطابق موجودہ دور میں وفاقی حکومت کااندرونی قرض10ہزار 37 ارب روپے بڑھا جبکہ بیرونی قرض 6 ہزار 204 ارب روپے بڑھا ۔
مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 40 ہزار973ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔موجودہ حکومت کے سوا 3 سال میں قرضوں میں16ہزار241 ارب روپے اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بنک کے مطابق اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے ۔اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے جبکہ بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More