وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 7.91روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کی اضافے کی منظوی دی گئی ۔خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سےساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے اندرونی ایندھن پر ریلائی کریں گے۔ نئی سمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی ایک بڑے سکیل پر لگے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر کارخانے اور نئے پراجیکٹس میں پانچ سورسز پر انحصار ہوگا۔ ان میں ایندھن کی کاسٹ نہیں ہوگی۔ باہر سے ایندھن امپورٹ نہیں کرنا پڑے گا، یہ بجلی آج کے حساب سے بہت سستی ہوگی۔
انہوں نے کہاہے کہ جیسے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوئیں فوری وہی بچت صارفین کو دی گئی۔ غریبوں کی تین میجر کیٹیگریز ہیں جو محفوظ ہیں۔ انہیں پروٹیکٹ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صنعتی سیکٹرز کو بلا تعطل بجلی دے رہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More