وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔حکومت سندھ کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔پاک ویسٹ انڈیز میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More