وفاق کا قرض 40ہزار279ارب سے بڑھ گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاق کا قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گیا جب کہ موجودہ حکومت کے 38 ماہ میں قرضوں میں 15ہزار 547 ارب روپے اضافہ ہوا۔
حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار467 ارب 70 کروڑ روپے ہو گئے۔موجودہ دور میں اندرونی قرضے9ہزار 677 ارب، غیر ملکی قرضے 13ہزار811 ارب روپے سے بڑھ گئے۔موجودہ دور میں بیرونی قرضہ 5 ہزار 869 ارب روپے بڑھا۔
اگست 2018 ء میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے، جس میں اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب اور بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More