لاہور(پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچی جہاں سے وہ اپنے وطن کیلئے روانہ ہو گئی۔
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، ملتان کی سخت گرمی نے مہمان کھلاڑیوں کو خاصا پریشان کیا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مضبوط حریف پاکستان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔
پاکستان نے سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جو انکے کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔