ویمنز ایشیا کپ ،پاکستان کو شکست سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

سلہٹ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
قومی ویمنز ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں 123رنز کے ہدف کے تعاقب میں 121رنز پر ہمت ہار بیٹھی ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے 42جبکہ ندا ڈار نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبلبنگلہ دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین نے پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 123رنز کا ہدف دیا تھا۔
بنگلہ دیشی شہر سلہٹ میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنائے۔سمارا وکرما نے 35جبکہ انوشکا سنجوانی نے 26رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3،سعدیہ اقبال ، ندا ڈار اور عمیمہ انور نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے تھائی ویمنز ٹیم کو 74رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی تھی۔
سری لنکن ویمنز ٹیم 15اکتوبر کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More