کاراکاس (پاک ترک نیوز) وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی ساختہ ایم آئی 17میں چار افراد سوار تھے ۔فوجی ہیلی کاپٹر کے گرتے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے دو افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا میں روسی ساختہ ایم آئی 17فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے ۔
روسی ساختہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سرحدی اڈوں پر سپلائی کے مشن میں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔