ٹرمپ نے 2024میں پھر امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا

پام بیچ، فلوریڈا (پاک ترک نیوز)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ وہایک بار پھر 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہوں نےیہ اعلان فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
بدھ کی شب اپنے خطاب میںٹرمپ نے کہا کہ "میں آج رات ریاستہائے متحدہ کے صدر کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ "امریکہ کو دوبارہ عظیم اور شاندار بنانے کے لیے کیا ہے۔”
اس اعلان سے کچھ دیر قبل امریکی وفاقی الیکشن کمیشن نے تصدیق کی کہ ٹرمپ 2024 کے لیے امریکی صدارت کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے ہیں۔
قبل ازیںموجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 9 نومبر کو اپنی دوسری صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر انکے خاندان کی جانب سے حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے، اور اسے 2023 کے آغاز سے پہلے عام نہیں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More