ٹرمپ کے مشیرپرفردجرم عائد

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر سٹیو بینن پرفردجرم عائد کردی۔سٹیوبینن بینن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان رابطوں کا علم تھا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کے طویل عرصے تک مشیر رہنے والے سٹیو بینن پرگواہی کے لیے کانگریس کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے اور کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
6جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے 67سالہ بینن کو 23ستمبر کو طلب کیا تھا۔ سٹیو بینن کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامی استحقاق کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا وہ گواہی دینے کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بینن کے پاس ایسی اہم معلومات ہیں جن سے کیپیٹل ہل میں ہونے والے حملے کے محرکات کو سمجھا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے مشیروں کو گواہی کے لیے پیشی سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ کمیٹی نے ان کی انتظامیہ سے جو دستاویزات مانگی ہیں اسے قانونی تحفظ حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More