ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو نے ملک کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ۔ 19کےمینڈیٹ کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کےجاری احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے ۔
انٹاریو کےپریمیئر ڈگ فورڈ نے پریس بریفنگ میں کہاہے کہ وہ فوری طور پر احکامات نافذ کرنے کے لیے قانونی اختیار کو استعمال کرنے کے لیے کابینہ کا اجلاس بلائیں گےاور اسکی منظوری کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ اہم انفراسٹرکچر کے ساتھ سامان، لوگوں اور خدمات کی نقل و حرکت کو روکنا اور اس میں رکاوٹ ڈالنا غیر قانونی اور قابل سزا ہے۔
فورڈ نے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانے اورجیل جانے کی سزا بھی شامل ہے۔
کینیڈا کی حکومت کووڈ۔19پابندیوں کے خلاف ٹرکوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے جس نے قومی دارالحکومت کو کئی دنوں سے مفلوج کر رکھا ہے۔ جبکہ تجزیہ کار اس معاملے کو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے لئے ایک مکمل سیاسی بحران کی شکل اختیار کرنے کے اندیشے کا بھی اظہار کیا ہے۔