ٹریفک حادثے میں زخمی سعودی شہریوں کو ایئر ایمبولنسوں کے ذریعے وطن واپس بھجوادیا گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے شہر ریز میںپیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سعودی شہریوں کو ائر ایمبولنس کے ذریعے سعودی عرب واپس بھجوا دیا گیاہے ۔جس کا انتظام سعودی حکومت نے کیا تھا۔
سعو د ی میڈیاکے مطابق زخمی سعودی شہریوںکو وطن واپس لانے کا انتظام شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق کیا گیاہے۔ترکی میںسعودی سفارت خانے نے، وزارت صحت کے ساتھ مل کر، وطن میں اپنا علاج مکمل کرانے کے لیے دو ایئر ایمبولینسوں پر سعودی شہریوں کا طبی انخلاء کروایا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز شمالی ترکی کے علاقے ریزے میں ایک بس حادثے میں کل 18 سعودی سیاح زخمی ہو گئے تھے۔ انقرہ میں سعودی سفارتخانے نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ زخمیوں میں سے چھ ریز شہر کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر تمام زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More