ٹوئٹر نے دفاتر عارضی طور پر بند کردیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹوئٹر نے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔
ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئرکی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے خطرے کا نشان بھی پوسٹ کیا جبکہ ایک میں ٹوئٹ میں لکھا کہ اب اسے ڈوبنے دیں۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر ریسٹ ان پیس ٹوئٹر بھی ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More