ٹوئٹر کا صارفین کو ایڈیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

لاہور (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ایڈیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس آپشن کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔یہ اعلان سپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر بننے کے بعد کیا ہے ۔
ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں، جسے انہوں نے ایک پول کی شکل دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شیئرز کے مالک بن گئے ہیں۔
تاہم ٹوئٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہر کوئی ہم سے یہی پوچھ رہا ہے، اور ہاں ہم گزشتہ سال سے اس پر کام کر رہے ہیں، اور انہیں یہ خیال کسی کے پول دیکھنے کے بعد نہیں آیا۔
ٹوئٹر نے یہ بھی بتایا کہ ہم آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن سے متعلق چھوٹی سے ویڈیو بھی شئیر کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے صارفین کئی سال سے ایڈیٹ بٹن کا مطالبہ کر رہے تھے، تاہم شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسے کا 2020 میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر ممکنہ طور پر ایسا نہیں کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More