لاہور(پاک ترک نیوز) معروف چینی ایپ ٹک ٹاک نے مقبولیت میں گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ کلائو سروس کمپنی کلائو فلیئر کی سالانہ رینکنگ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ گوگل سے کسی نے یہ اعزاز چھینا ہو۔ گزشتہ برس ٹک ٹاک کا رینکنگ میں ساتواں نمبر تھا ۔
ٹک ٹاک کے نمبرون ہونے کی وجہ کورونا لاک ڈائون بھی ہے ۔
تھینکس گیونگ اور بلیک فرائیڈے سمیت بیشتر دنوں پربھی گوگل کے مقابلے میں ٹِک ٹاک آگے رہی۔ کلاؤڈ فلیئر کے مطابق ایک ارب سے زیادہ صارفین ماہانہ ٹک ٹاک کو سکرول کرنے کے لیے سائن ان کرتے ہیں، جن میں سے اکثر بچے اور نوعمر ہیں۔
اس فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد گوگل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمازون، نیٹ فلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔
یاد رہے امریکا سمیت بھارت اور پاکستان بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکے ہیں، لیکن پابندیوں کو تنقید کے بعد بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔